U.S. کے محکمہ برائے صحت اور انسانی سروسز (HHS) کا دفتر برائے شہری حقوق (OCR) ایسے متعدد شہری حقوق نافذ کرتا ہے جو امتیازی سلوک کی ممانعت کرتے ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں، ، تاہم یہ ان تک محدود نہیں، 1964 کے شہری حقوق کے ایکٹ کا باب VI اور اس کے نفاذ کے ضوابط (باب VI ) 1، جو کسی پروگرام یا سرگرمی کی مد میں اس محکمے سے وفاقی مالی معاونت حاصل کرنے والوں کے لیے نسل، رنگ، یا قومیت کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے، اور اس کے ساتھ مریضوں کے تحفظ اور موزوں نگہداشت کے ایکٹ کا سیکشن 1557 اور اس کے نفاذ کے ضوابط (سیکشن 1557)، جو صحت کی سہولت پر مبنی پروگرامز اور سرگرمیوں میں متعدد بنیادوں پر کیے جانے والے امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے، ان میں بلاتحدید، نسل، رنگ، اور قومی شناخت شامل ہیں۔ 2 یہ بلیٹن اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ یہ قوانین ان افراد کو کس طرح سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے جو درحقیقت یہودی، عیسائی، مسلمان، سکھ، ہندو، بدھ مت کے پیروکار، یا کسی اور مذہبی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر ان کے بارے میں یہ قیاس کیا جاتا ہے۔
وہ کون سے وفاقی قوانین ہیں جو لوگوں کو ایسے غیر قانونی امتیازی سلوک سے بچاتے ہیں جس کی بنیاد مشترکہ نسب یا قبائلی خصوصیات پر ہو؟
باب VI اور سیکشن 1557 میں مذکور نسل، رنگ، یا قومیت پر مبنی امتیازی سلوک سے تحفظ کا اطلاق ان افراد پر ہوتا ہے جو ہراسانی سمیت، امتیازی سلوک کا شکار ہوتے ہیں، جس کی بنیاد ان کے اصل یا متصور: (i) مشترکہ نسب یا قبائلی خصوصیات پر ہو؛ یا پھر (ii) کسی ایسے ملک کی شہریت یا رہائش پذیری کی بنیاد پر جس میں ان کا مذہب غالب حیثیت رکھتا ہو یا پھر انہیں ایک واضح مذہبی شناخت حاصل ہو۔
باب VIاور سیکشن 1557 افراد کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی ممانعت کرتے ہیں، ان میں وہ افراد شامل ہیں جو درحقیقت یہودی، عیسائی، مسلمان، سکھ، ہندو، بدھ مت کے پیروکار، یا کسی اور مذہبی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر ان کے بارے میں یہ قیاس کیا جاتا ہے، خواہ یہ امتیازی سلوک ان کی نسب یا قبائلی خصوصیات کی بنیاد پر ہو۔
ایسے واقعات کی عمومی مثالیں، جو مخصوص قرائن و شواہد کی بنا پر سیکشن 1557 اور باب VI کے تحت باعث تشویش ہو سکتی ہیں
- ایک ہسپتال کسی زیر تربیت عراقی طبیب کے غیر ملکی لہجے میں گفتگو کرنے اور روایتی حجاب کی وجہ سے، اس کو عملے یا سہولتی مراعات تک رسائی دینے سے انکار کرتا ہے۔
- ایمرجنسی روم کے مریض کی جانب سے درخواست دی جاتی ہے کہ ہسپتال اپنے طبیب کو تبدیل کر دے کیونکہ مذکورہ مریض اس طبیب کے آخری نام کو اسرائیل اور یہودیت سے منسوب کرتا ہے، اور ہسپتال اس درخواست کو منظور کر لیتا ہے۔
- ذہنی مرکز صحت کسی شخص کو اس کے مذہبی حلیے کی وجہ سے غیر ملکی تصور کرتا ہے، اور اس بنیاد پر اسے انتظار کے طویل اوقات سمیت، اکثر و بیشتر غیر معیاری سروسز فراہم کرتا ہے۔
اضافی تحفظات
OCR ایسے دیگر وفاقی قوانین کا نفاذ بھی کرتا ہے جو مخصوص صورتوں میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتے ہیں، ان میں درج ذیل شامل ہیں:
- سماجی تحفظ کے ایکٹ کا سیکشن 508 زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق سروسز کی بڑی گرانٹ (42 USC § 708) میں عمر، نسل، رنگ، قومیت، معذوری، جنس، یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
- عوامی صحت کی سروس کے ایکٹ کا سیکشن 533 بے گھری کی حالت سے تبادلے میں معاونت پر مبنی پراجیکٹس (42 USC § 290cc-33) . میں عمر، نسل، رنگ، قومیت، معذوری، جنس، یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
- عوامی صحت کی سروس کے ایکٹ کا سیکشن 1908 حفظان صحت اور صحت کی سروسز کی بڑی گرانٹس ( (42 USC §300w-7 کے فنڈ کردہ پروگرامز، سروسز، اور سرگرمیوں میں عمر، نسل، رنگ، قومیت، معذوری، جنس، یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
- عوامی صحت کی سروس کے ایکٹ کا سیکشن 1947 ذہنی صحت پر مبنی کمیونٹی سروسز کی بڑی گرانٹ اور کسی شے کے نامناسب استعمال کی روک تھام اور معالجے کی بڑی گرانٹس (42 USC § 300x-57) کے فنڈ کردہ پروگرامز، سروسز، اور سرگرمیوں میں عمر، نسل، رنگ، قومیت، معذوری، جنس، یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
- خاندانی تشدد کی روک تھام اور سروسز کا ایکٹ اسی ایکٹ (42 USC § 10406) . کے تحت فنڈ کردہ پروگرامز، سروسز، اور سرگرمیوں میں عمر، نسل، رنگ، قومیت، معذوری، جنس، یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
- 1934 کا مواصلاتی ایکٹ، جس کی ترمیم یکساں روزگار کے مواقع کی دفعات کے تحت کی گئی ہے، وفاق کی جانب سے فنڈ کردہ عوامی ٹیلی کمیونیکیشن اداروں (47 USC § 398) کے ذریعے عمر، نسل، رنگ، مذہب، قومیت، یا جنس کی بنیاد پر حصول روزگار میں امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے۔
- مریض سے ملاقات کے حقوق Medicare اور Medicaid (42 C.F.R. § 482.13(h), 42 C.F.R. § 483.10(f)(4)(vi)(C)) کے فنڈ کردہ ہسپتالوں اور طویل مدتی نگہداشت کی سہولت گاہوں پر مریض سے ملاقات کے سلسلے میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتے ہیں۔
ایسے واقعات کی مثالیں، جو مخصوص قرائن و شواہد کی بنا پر ان اتھارٹیز کے تحت باعث تشویش ہو سکتی ہیں :
- کوئی بھی مریض جو خود کو یہوواہ کے گواہ کے طور پر متعارف کرواتا ہے اسے HHS کے مالی تعاون سے چلنے والے غیر منافع بخش مرکز صحت میں بنیادی نگہداشت تک رسائی فراہم کرنے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔
- ایک نرسنگ ہوم اپنے عملے کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مریض کی زیر ملکیت ایسی اشیا کو ضائع کر دیں جو مخصوص مذہبی تصاویر کی عکاسی کرتی ہیں۔
- ہسپتال کا عملہ کسی مریض کا علاج کرنے میں اس وجہ سے خاطر خواہ تاخیر کرتا ہے کیونکہ اس مریض نے مذہبی علامت کا حامل ہار پہن رکھا ہے۔
- ایک طویل مدتی نگہداشت کی سہولت گاہ کسی خاص مذہب کے معتقدین کے مذہبی/روحانی دوروں پر کسی دوسرے مذہب کے معتقدین کے مقابلے میں زیادہ پابندیاں عائد کرتی ہے۔
اگر کسی شخص کو اس کے مشترکہ نسب یا قبائلی خصوصیات کی بنا پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس صورت میں وہ کیا کر سکتا ہے؟
اگر کوئی شخص محسوس کرے کہ وہ اپنی نسل، رنگ، یا قومی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا شکار ہوئے ہیں تو وہ OCR کو امتیازی سلوک کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت درج کرانے کے لیے۔ ملاحظہ کریں:
۔https://www.hhs.gov/civil-rights/filing-a-complaint/index.html
اضافی وسائل
نسل، رنگ، قومی شناخت، جنس، عمر، اور معذوری کی بنا پر عدم امتیاز؛ شعوری اور مذہبی آزادی؛ اور صحت کی معلومات سے متعلق رازداری کے قوانین کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں:
https://www.hhs.gov/ocr/index.html
براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ وسیلہ قانون کے نفاذ اور طاقت کا حامل نہیں ہے۔ باب VI ، 1557 ، اور اس بلٹین میں بیان کردہ دیگر قوانین HHS کی جانب سے ان قوانین
Endnotes
1 42 .U.S.C § 2000d et seq. ، جیسا کہ 45 C.F.R. حصہ 80کے ذریعے اطلاق کیا گیا ہے
2 42 .U.S.C § 18116 .، جیسا کہ 45 C.F.R . حصہ 92 A .کے ذریعے اطلاق کیا گیا ہے